اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

جرمنی : چرچ میں مسلح شخص کی اندھا دھند فائرنگ، 7 ہلاک ، 25 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

ہمبرگ : جرمنی کے شہر ہمبرگ میں چرچ میں مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کردی ، جس سے 7 افرادہلاک اور 25 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی کے شہر ہیمبرگ کے چرچ پر مسلح افراد نے حملہ کردیا اور اندھا دھند فائرنگ سے 7 افراد ہلاک اور پچیس زخمی ہوگئے۔

زخمیوں اور لاشوں کواسپتال منتقل کردیا ہے ، جس میں سے آٹھ کی حالت تشویش ناک ہیں، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

جرمن میڈیا کے مطابق ہیمبرگ کے ایک چرچ میں مسلح شخص نے چرچ کی اوپری منزل پر جاکر وہاں موجود شہریوں پر فائرنگ کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے ایک شخص کی لاش ملی جو ممکنہ طور پر مشتبہ حملہ آور کی ہوسکتی ہے، فوری طور پر فائرنگ کی وجوہات کا علم نہیں ہو سکا۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا۔

دہشت گردی کے حوالے سے پولیس نے بتایا کہ کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا، تحقیقات کر رہے ہیں۔

پولیس نے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ کا استعمال کرتے ہوئے علاقے میں ’سنگین خطرے‘ کے لیے الارم بجا دیا ہے اور لوگوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی وارننگ بھی جاری کردی ہے۔

پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے سوشل میڈیا پر واقعے کے متعلق افواہیں اورمفروضے نہ پھیلائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں