اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

عمران خان سے ناراض بانی رکن کی ملاقات، ساتھ چلنے کا عزم

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ناراض پارٹی رہنما معروف قانون دان حامد خان نے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق حامد خان کےساتھ پرانے پارٹی رہنمابھی شامل تھے حامد خان نے اکیلے ملنے کے بجائے ساتھیوں کے ساتھ ملاقات کاکہاتھا۔

حامد خان کا کہنا ہے کہ لگتا ہے خان صاحب کو احساس ہوگیا کہ پرانے لوگ ہی ٹھیک تھے پارٹی کو دوبارہ اسی نعرے سے آگے بڑھائیں گے جس طرح بنائی گئی تھی۔

- Advertisement -

حامد خان نامور قانون دان اور پی ٹی آئی کے بانی رہنماؤں میں شامل ہیں جو پارٹی پالیسیوں پر اختلافات کے باعث کنارہ کشی اختیار کیے ہوئے تھے۔

قبل ازیں فضل الرحمان کے پرانے ساتھی مولانا شیرانی گروپ کے ہمراہ خیبر پختون خواہ ہاؤس پہنچے، جہاں انہوں نے چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں جے یو آئی کے 25 رکنی شیرانی گروپ کا پی ٹی آئی کیساتھ سیاسی و مذہبی معاملات پر اتحاد ہوگیا ہے، جس کے بعد دونوں جماعتوں نے اتحاد و شراکت کا باضابطہ اعلان کردیا ہے، دونوں جماعتوں کے درمیان باہمی مشاورت سے سیاسی و انتخابی حکمت عملی مرتب کرنے پر بھی مکمل اتفاق ہوا ہے۔

اس موقع پر مولانا محمد شیرانی کا کہنا تھا کہ اسلاموفوبیا کے تدارک کیخلاف جدوجہد مشترکات میں سے ہے، سماج و سیاست سے جبر و نفاق کا خاتمہ اہم ضرورت ہے۔ مولانا شیرانی نے کہا کہ دونوں جماعتوں میں رفاقت کو نتیجہ خیز ایجنڈے کی صورت میں ڈھالیں گے۔

Comments

اہم ترین

نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ اے آر وائی نیوز کے تحقیقاتی صحافت کے ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ہیں

مزید خبریں