بدھ, اکتوبر 23, 2024
اشتہار

جسٹس یحییٰ آفریدی کی تعیناتی : حامد خان کا فیصلے کیخلاف ملک گیراحتجاج کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وکیل رہنما حامد خان نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی تعیناتی کے فیصلے کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کے فیصلے پر ردعمل میں دیتے ہوئے کہا کہ بہت غلط فیصلہ ہوا ہے ہم اس فیصلے کو نہیں مانتے، جسٹس یحییٰ آفریدی شہرت رکھتے ہیں اور توقع رکھتے ہیں ناانصافی کی حمایت نہیں کریں گے۔

حامد خان کا کہنا تھا کہ توقع ہے جسٹس یحییٰ آفریدی اس عہدے کو قبول نہیں کریں گے، ایک اصول طے تھا امید ہے اس ناانصافی کو سینئر ججز قبول نہیں کریں گے، ماضی میں بھی اس اصول کو دو مرتبہ توڑاگیا پھر فل بینچ نے اس کیخلاف فیصلے دیئے۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ سیاسی لوگوں نےاپنےمفادات کےخاطرعدلیہ کوتقسیم کرنےکی کوشش کی،جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنی باری پر مستقبل میں چیف جسٹس ویسے ہی بننا تھا، ، جسٹس یحییٰ آفریدی نے فیصلہ قبول کرلیا تو پھر عدلیہ کو بہت نقصان پہنچےگا۔

مزید پڑھیں : یحییٰ آفریدی نئے چیف جسٹس پاکستان نامزد

سینیئر وکیل کا کہنا تھا کہ ججزاوروکلاچاہتےہیں کہ عدلیہ ماضی کےطےشدہ اصول کےمطابق ہی چلے، ہم سمجھتے ہیں دو سینئر ترین ججز کیساتھ ناانصافی کی گئی ہے، آئینی ترمیم میری نظرمیں غیرآئینی ہے اور اس کا پہلا اثر بھی سامنے آگیا ہے اور یہ بھی سامنے آگیا ہے کہ آئینی ترمیم کس مقصد کیلئے کی گئی اور کیسے استعمال کی گئی۔

انھوں نے کہا کہ جسٹس یحییٰ آفریدی قبول نہیں کریں گے تو پھر حکومت کے سامنے 2 ججز رہ جائیں گے اور امید ہے جسٹس منیب اختر بھی اس قسم کا فیصلہ قبول نہیں کریں گے۔

وکیل پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ فیصلے کیخلاف ملک گیراحتجاج کریں گے، یہ معاملہ عدلیہ اور وکلا کا ہے پورا یقین ہے وکلا متحد ہو کر ایسی صورتحال کوقبول نہیں کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں