پیر, دسمبر 16, 2024
اشتہار

2002 میں بھارت چھوڑنے والی حمیدہ بانو کو واپس وطن روانہ کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستانی اتھارٹیز نے 2002 میں بھارت چھوڑنے والی حمیدہ بانو کو واپس وطن روانہ کردیا، خاتون دبئی سے آئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق سفارتی ذرائع نے بتایا کہ بھارتی شہری حمیدہ بانو وطن واپس روانہ ہوگئی ہیں، بھارتی شہری حمیدہ بانو کو واہگہ اٹاری سرحد سے واپس بھیجا گیا، پاکستان نے حمیدہ بانو کو ان کی بھارتی شہریت کی تصدیق کے بعد واپس بھیجا۔

سفارتی ذرائع نے بتایا کہ خاتون کی شہریت کی تصدیق ہوتے ہی دفتر خارجہ نے 10 روز سے کم مدت میں انھیں وطن واپس بھجوانے کا فیصلہ کیا۔

- Advertisement -

حمیدہ بانو کو ان کی طویل العمری پر انسانی ہمدردی کے تحت واپس بھیجا گیا، معاملہ میڈیا پر اجاگر ہونے کے بعد پاکستانی وزارت خارجہ نے اس کیس پرکام کیا۔

سفارتی ذرائع نے بتایا کہ حمیدہ بانو نے 2002 میں بھارت چھوڑا تھا، انھیں ایک بھارتی ایجنٹ نے دبئی میں خانساماں کی نوکری دلانے کا وعدہ کیا تھا، حمیدہ بانو کو دبئی کے بجائے پاکستان پہنچا دیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں