پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

معروف پاکستانی اداکارہ کا ترکی کے اسپتال سے جذباتی پیغام، مداح دعاگو

اشتہار

حیرت انگیز

معروف پاکستانی اداکارہ حمیمہ ملک نے طبیعت ناساز ہونے پر جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حمیمہ ملک نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ جاری پیغام میں لکھا کہ ‘یہ وقت بھی گزر جائے گا، انشاء اللہ… اللہ ایک ہے اور ہم اس کے خادم’۔

حمیمہ ملک نے لکھا کہ میں پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگئی ہوں دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا ہونے اور اپنے پیارے ملک پاکستان جانے کے لئے مجھ سے مزید انتظار نہ کیا جارہا، مجھے اپنے ملک اور اپنے گھر کی یاد آتی ہے۔

پاکستانی اداکارہ نے لکھا کہ ‘ زندگی ایک نعمت ہے، اس پر اللہ کا شکر ادا کریں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by HUMAIMA MALICK (@humaimamalick)

 

انسٹا گرام پر جاری حمیمہ ملک کی یہ تصاویر ترکی کے ایک اسپتال کی ہے، جہاں اداکارہ کو طبیعت ناسازی کے باعث منتقل کیا گیا تھا، پاکستانی اداکارہ انٹرنیشنل پاکستان پریسٹیج ایوارڈز میں شرکت کے لئے ترکی گئی تھی، انہیں اچانک طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کرنا پڑا جہاں ان کا اپنڈکس کا آپریشن کیا گیا۔

حمیمہ ملک نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی طبیعت ناساز ہونے پر مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں