جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

ہمیش ریشمیا کی فلم نے وہ کردکھایا جو بڑے بڑے بھارتی سپراسٹارز کی فلم نہ کرسکی

اشتہار

حیرت انگیز

ہمیش ریشمیا کی فلم ’بیڈ ایز روی کمار‘ نے اس سال وہ کمال کردکھایا جو اب تک اجے دیوگن اور شاہد کپور جیسے سپراسٹارز کی فلمیں بھی نہ کرسکیں۔

موسیقار سے ہیرو بننے والے ہمیش ریشمیا کی نئی فلم کو ’بیڈ ایز روی کمار‘ کو ناقدین، یہاں تک کے شائقین کی جانب سے بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے مگر اس فلم نے اپنی ریلیز سے پہلے ہی کمال کردکھایا، فلم نے اپنے بجٹ کے برابار رقم سینما گھروں میں آنے سے پہلے ہی کما لی ہے۔

ہمیش ریشمیا کی فلم اس وقت توجہ کا مرکز ہے، کیا یوٹیوبر اور کیا عام فلم بین سب ہی اس کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں، ریلیز سے قبل ہی فلم کو ایک بڑی کامیابی کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

یوٹیوب پر اپنے ٹریلر، ڈائیلاگز اور میوز کی لانچ کے صرف 20 دنوں کے اندر اب تک 1.2 ارب ویوز آچکے ہیں جس کی وجہ سے یوٹیوب سے فلم نے کافی اچھی کمائی کرلی ہے۔

میکرز نے فلم کو بناتے وقت اس کا بجٹ کو زیادہ بڑھانے سے گریز کیا تھا، ہمیش کی نئی فلم ’بیڈ ایز روی کمار‘ کو محض 20 کروڑ روپے کے بجٹ میں بنایا گیا ہے۔

فلم بنانے والے اس کی ریلیز سے قبل زیادہ سے زیادہ ریونیو اکٹھا کرنے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں جبکہ فلم کا میوزک بھی چارٹ بسٹر ثابت ہورہا ہے، فلم اس نے اسٹریمنگ پلیٹ فارم اور برینڈ پارٹنرشپ کی مد میں بھی کافی کمائی کرلی ہے۔

ایک ایسے وقت میں جب بالی ووڈ کی زیادہ تر فلمیں باکس آفس پر کمائی میں ناکام ہیں، ہمیش ریشمیا کی فلم بیڈ ایز روی کمار نے اپنی ریلیز سے قبل ہی اپنے مکمل بجٹ جتنی رقم باآسانی کما لی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں