پاکستان کرکٹ بورڈ نے گریڈ ٹو ٹورنامنٹ میں امپائر سے بدتمیزی کرنے پر آل راؤنڈر حماد اعظم پر جرمانہ عائد کردیا۔
گریڈ ٹو ٹورنامنٹ میں حماد اعظم کنگز مین ٹیم کے کپتان ہیں، انہوں نے وننگ ٹرپل نائن اسپورٹس کے خلاف میچ میں آؤٹ ہونے پر غصہ کیا اور فیلڈ امپائرز کے ساتھ ساتھ میچ ریفری سے بھی بدتمیزی کی۔
فیلڈ امپائر نے میچ ریفری کو رپورٹ کیا جس کے بعد حماد اعظم اور کنگز مین کو منیجر کو بلایا گیا۔
حماد اعظم نے میچ ریفری علی گوہر سے بھی آفیشل میٹنگ میں بھرپور بدتمیزی کی، جس پر میچ ریفری نے حماد اعظم پر 100 فیصد جرمانہ عائد کر دیا۔
واضح رہے کہ پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو 2024-25 منگل کو آٹھ شہروں ایبٹ آباد، ہری پور، اسلام آباد، کراچی، لاہور، راولپنڈی، شیخوپورہ اور صوابی میں شروع ہوئی۔
85 میچوں کے اس ٹورنامنٹ میں فائنل کے علاوہ تین روزہ میچز ہوں گے، جو 22 سے 25 مئی تک چار روزہ میچ ہوگا۔
اس ریڈ بال مقابلے میں پاکستان بھر سے 400 سے زائد کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملے گا۔