اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ کارٹون صرف ٹی وی پر دیکھے جاتے ہیں، ملک چلانے کیلئے اُن کے حوالے نہیں کردیا جاتا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملک کی ابتر معاشی صورتحال کے حوالے حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کارٹون صر ف ٹی وی پر دیکھے جاتے ہیں، ملک چلانے کیلئے اُن کے حوالے نہیں کردیا جاتا، پاکستان کی خارجہ پالیسی، معیشت ، توانائی اور سیاست بالکل بے ہنگم اور تباہی کے قریب پہنچ چکے ہیں۔
کارٹون صرف TV پر دیکھے جاتے ہیں۔ ملک چلانے کے لئے اُن کے حوالے نہیں کر دیا جاتا۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی، معیشت، توانائی اور سیاست بلکل بے ہنگم اور تباہی کے قریب پہنچ چکے ہے۔
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) May 19, 2022
حماداظہر نے نون لیگ کی جانب سے جوہری دھماکوں کے چوبیس سال ہونے پر دس روزہ تقریبات منانے کے فیصلے کی خبر شیئر کرتے ہوئے ردعمل میں لکھا کہ آپ کی نااہلی کی وجہ سے معیشت مکمل تباہی کے قریب ہے اور آپ کا ردعمل یہ ہے؟ یہ اس وقت دنیا کی سب سے نااہل اور قابل نفرت حکومت ہے۔
The economy is near a complete meltdown because of your ineptitude and your response is this? This has to be the most incompetent and hated govt in the world right now. pic.twitter.com/nryL65PmKy
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) May 19, 2022