اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ مہنگائی کا طوفان آچکا ہے،خواتین بجلی کےبل ادا کرنے کیلئے زیور بیچ رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ روپیہ کہیں پر رک نہیں رہا، آج کا ڈالر کا انٹربینک ریٹ238روپے ہے۔
حماد اظہر کا کہنا تھا کہ مہنگائی کاطوفان آچکاہےاور کاروبارتباہ ہوچکےہیں،صنعتیں بندہورہی ہیں، خواتین بجلی کےبل اداکرنےکیلئے زیوربیچ رہی ہیں، ملک نے ایسا بدترین منظر پہلے کبھی نہ دیکھا۔
روپیہ کہیں پر رک نہیں رہا۔ آج کا ڈالر کا انٹر بینک ریٹ 238 روپے ہے۔ مہنگائی کا طوفان آ چکا ہے اور کاروبار تباہ ہو چکے ہیں۔ صنعتیں بند ہو رہیں ہیں۔ خواتین بجلی کے بل ادا کرنے لئے اپنا زیور بیچ رہی ہیں۔ ملک نے ایسا بدترین منظر پہلے کبھی نہ دیکھا۔
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) September 19, 2022
رہنما پی ٹی آئی نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ معیشت تباہ ہورہی ہے اور ملک سیلاب کی زد میں ہے، کاغذ کا ایک ٹکڑا بھی نہیں ہے، جس پر معیشت کو بچانے کا روڈ میپ ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سےمتاثرہ لوگوں کی بحالی کامرکزی منصوبہ ابھی تک کہیں نہیں ہے اور ہمارےوزیراعظم ملکہ کی آخری رسومات کے لیے لندن چلے گئے۔
The economy is collapsing & the country is hit by floods. There is not a shred of paper with a roadmap for the rescue of the economy on it. And centralised plan for rehabilitation of flood affected ppl is still nowhere. Yet our PM chose to fly to London for Queen’s funeral.
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) September 19, 2022