ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

گیس بحران نہیں، گھریلو سطح پر مانگ بڑھ رہی ہے، حماد اظہر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ ایل این جی اور سردیوں میں ہونے والے گیس بحران کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے، گھریلو سطح پر گیس کی مانگ بڑھ رہی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں میزبان عادل عباسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہار نے کہا کہ ایک اینکر نے حکومت کے خلاف منظم مہم چلا کر بدنام کرنےکی کوشش کی جبکہ امیں نے اینکرکو بارہا وضاحت دینے کے لیے رابطہ کیا مگر میرا مؤقف اور حقائق نہیں لیے گئے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ میں نے مذکورہ اینکرکو نیوٹرل صحافی اورماہرین کی موجودگی میں اپنی دو شرائط گفتگو کے دوران ٹوکہ نہیں جائیگا، رخ کو دوسری طرف نہیں موڑا جائیگا کے ساتھ پروگرام کرنے کی پیش کش بھی کی ہے۔

- Advertisement -

حماد اظہر نےکہا معاہدے کے مطابق ہم ایل این جی کے چودہ کارگو لے ہی نہیں سکتے بلکہ ایک سال کے اندر ہم4.5 چار اعشاریہ پانچ ملین ٹن کے حساب سے بارہ ہی کارگو خرید سکتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے انکشاف کیا کہ ماضی میں مسلم لیگ ن نے روس کی ایک بلیک لسٹ کمپنی کے ساتھ ایل این جی کی خرید و فروخت کا معائدہ کیا، اس معاملے کو روسی حکام کے سامنے اٹھایا گیا، ایک دو ماہ میں یہ مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نیپرا نے آرایل این جی پلانٹس کو فیول نہ ملنےکی وجہ سےپیسےنہیں کاٹے بلکہ گھریلوسطح پرگیس کی مانگ بڑھتی جارہی ہے، بلوچستان کے علاقے سوئی میں پایا جانے والا گیس کاذخیرہ ہمیں کہیں نہیں مل رہا۔ وفاقی وزیر نے مزید وضاحت کی کہ سردیوں میں آنے والےگیس بحران کا ایل این جی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں