جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

ایف بی آر سےگھروں پر چھاپے مارنے کے اختیارات واپس لے لیے، حماداظہر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیرمملکت برائے ریوینیو حماد اظہر  نے کہا ہے کہ ایف بی آر سے گھروں پر چھاپے مارنے کے اختیارات واپس لے لیے، ٹیکس ادائیگی اور ریٹرن جمع کرانے کے حوالے سے موبائل ایپ تیار کررہے ہیں تاکہ صارفین کو کسی قسم کی مشکل نہ ہو۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ملکی معاشی نظام میں گزشتہ 70سال سے بنیادی نقائص ہیں مگر اپوزیشن کی تقاریر سے لگتا ہے کہ  پاکستان توچین سے بھی آگے ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ماضی میں لیے جانے والے 31ہزار ارب روپے تک کے قرضوں کا کون ذمہ دار ہے؟ اپوزیشن بےروزگاری کی غیرتصدیق شدہ معلومات فراہم کر کے ایوان کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ حکومت آنے کے بعد برآمدات میں اضافہ ہواہے،ہم غریب لوگوں کے لیے گھربنارہےہیں، رواں سال ہاؤسنگ پروجیکٹ ٹیک آف کرے گا۔ وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ مالی سال کے بجٹ میں بجلی پرسبسڈی کے لیے217ارب روپے مختص کیے گئے، 950ارب روپےکے پی ایس ڈی پرکوئی کٹوتی نہیں ہوگی جبکہ حکومت نے تعلیم کے بجٹ میں35 فیصد اضافہ بھی کیا۔

- Advertisement -

[bs-quote quote=”گردشی قرضے دو سے تین سال میں صفر ہوجائیں گے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”حماد اظہر”][/bs-quote]

اُن کا کہنا تھا کہ بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 2فیصدہے البتہ آئندہ سال تک یہ صفرہوجائےگا، گردشی قرضوں میں144ارب روپےکی کمی لائی گئی ہے آئندہ دو سے تین سال میں یہ بالکل ختم ہوجائیں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ صوبوں کےساتھ مل کر زراعت میں280ارب خرچ کیےجائیں گے، برآمدات پرکوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا جبکہ وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات میں 32 فیصد کمی کی گئی۔

انہوں نے ایوان کو بتایا کہ ’’ٹیکس ٹارگٹ 5550ارب روپے مختص کیا گیا، عام آدمی کو سہولت دینےکے لیے ٹیکس آمدن بڑھانے کی ضرورت ہے، ٹیکس اضافے کیلئے ایف بی آر میں اصلاحات ضروری ہیں، ساڑھے5 کروڑ لوگوں کاڈیٹاحاصل کرلیاگیا، اب پراپرٹی ریٹس کو مارکیٹ ریٹس کےقریب لےآئے ہیں‘‘۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ’’بےنامی قوانین پرعمل درآمدشروع کردیاگیا، ایف بی آر سےگھروں میں چھاپےمارنےکےاختیارات واپس لےلیے، سگریٹ کےٹیئرون پر14روپے، ٹیئر2 پر8روپےاضافی ٹیکس عائدکیا، سگریٹ سےحاصل ہونےوالااضافی ٹیکس صحت کےشعبےپرخرچ ہوگا‘‘۔

’’مقامی تیار گاڑیوں پرایف ای ڈی عائدکی گئی ہے،اسی طرح 50 ہزار سےکم کی خریداری پر شناختی کارڈنمبردیناضروری نہیں البتہ زائد لاگت کی خریداری پر شناختی کارڈ نمبر لازمی ہوگا‘‘۔ حماد اظہر کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکس ادائیگی کوآسان بنانےکے لیے موبائل ایپ بنا رہے ہیں تاکہ صارفین موبائل سے ہی ریٹرن جمع کراسکیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں