اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

عمران خان کی وجہ سے ہی ملک میں امن ہے، حماد اظہر

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ یہ عمران خان ہی ہے جس کی وجہ سے آج ملک میں امن ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حماد اظہر نے لاہور میں انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان آج بھی 9 مقدمات میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہونے جا رہے ہیں۔ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ حالات کو زیادہ سے زیادہ خراب کیا جائے لیکن یہ عمران خان ہی ہے جس کی وجہ سے ملک میں امن ہے۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پولیس نے خود ظل شاہ کو قتل کرکے ہم پر الزامات لگا دیے۔ یہ لوگ قتل اور ہراساں کرکے معاملات کو تبدیل نہیں کرسکتے۔ آئین کے ساتھ کھلواڑ نہیں کیا جا سکتا، یہ کوئی ردی کا ٹکڑا نہیں جسے جب چاہا پھینک دیا، آئین اور قانون کے مطابق الیکشن تو ہونے ہی ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تو 1972 میں ہونے والی مہنگائی کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، لوگ تیزی سے غربت کی لکیر سے نیچے جا رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں