پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

چوروں کے خلاف کارروائی سے جمہوریت خطرے میں نہیں پڑے گی: حماد اظہر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیرِ مملکت ریونیو محمد حماد اظہر نے کہا ہے کہ شریف خاندان اور آصف زرداری کا منی لانڈرنگ نیٹ ورک بے نقاب ہو چکا، اگر ہماری صفوں میں چور نکلے گا تو خود قانون کے حوالے کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ دنیا کا سب سے بڑا منی لانڈرنگ کا نیٹ ورک پاکستان میں چل رہا تھا، دونوں خاندانوں کا منی لانڈرنگ نیٹ ورک بے نقاب ہو چکا ہے۔

[bs-quote quote=”پاکستان میں دنیا کا سب سے بڑا منی لانڈرنگ کا نیٹ ورک چل رہا تھا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”وزیرِ مملکت”][/bs-quote]

وزیرِ مملکت نے کہا کہ چوروں کے خلاف کارروائی سے جمہوریت خطرے میں نہیں پڑے گی، ہم کسی کے لیے جمہوریت کو خطرے میں نہیں ڈالیں گے، چوروں کو نیب کے حوالے کریں گے۔

حماد اظہر نے کہا ’جے آئی ٹی رپورٹ میں منی لانڈرنگ کا کچا چٹھا کھول دیا گیا ہے، نیب اور جے آئی ٹی نے جتنی پیچیدہ ٹرانزکیشنز پر کام کیا ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔‘

انھوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی محنت کر کے پیسے ملک بھیجتے تھے، یہ کمیشن کے چکر میں پیسا واپس باہر لے جاتے، 2 خاندانوں کی کرپشن چھپانے کے لیے جو لوگ سامنے آ رہے ہیں ان کو شرم آنی چاہیے، ان کو سمجھنا چاہیے کہ ان کی وفاداری پاکستان کے لیے ہونی چاہیے چوروں کے لیے نہیں۔


یہ بھی پڑھیں:  نواز شریف اور زرداری کا طریقہ واردات ایک جیسا ہے، فواد چوہدری


وزیرِ مملکت برائے ریونیو نے کہا کہ ماضی میں کاروباری لوگوں پر بلا وجہ ٹیکس لگائے گئے، ہم کسی غریب آدمی پر ڈائریکٹ ٹیکس نہیں لگائیں گے، پاکستان کی برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی ہوئی، پاکستان کی معیشت آہستہ آہستہ سنبھل رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں