تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

حماد اظہر کے قافلے پر پولیس کی شیلنگ : متعدد کارکنان زخمی

مرید کے : پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نکالے جانے والے لانگ مارچ کے شرکاء تمام تر رکاوٹوں کے باوجود جوق در جوق اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہیں۔

اس سلسلے میں مرید کے میں پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کی قیادت میں چلنے والے قافلے پر پولیس نے اچانک دھاوا بول دیا۔

حماد اظہر اپنے قافلہ کے ہمراہ مرید کے جی ٹی روڈ پر نالہ ڈیک پر موجود تھے کہ قافلے پر پولیس نے شیلنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 6کارکن زخمی ہوگئے۔

پولیس اہلکاروں نے شرکاء پر اتنے آنسو گیس شیل کے فائر کیے کہ اس کے پاس شیل کا اسٹاک ہی ختم ہوگیا، حماد اظہر سیکڑوں کارکنوں سمیت پولیس رکاوٹوں کے قریب موجود رہے۔

مرید کے جی ٹی روڈ پر کھڑے کنٹینرز کے ساتھ موجود حماد اظہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہمارے پُرامن احتجاج کے بدلے میں غنڈہ گردی کا مظاہرہ کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنوں پر بہیمانہی تشدد اور گرفتاریاں بلاجواز ہیں، کچھ بھی ہو ہمارا قافلہ ہر صورت اسلام آباد پہنچے گا۔

پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ گولی لاٹھی کی سرکار زیادہ دیر نہیں چل سکتی، ہمارا قافلہ حکومت کسی بھی صورت نہیں روک پائے گی۔

Comments

- Advertisement -