اسلام آباد: سابق وفاقی وزیرتوانائی حماداظہر کا کہنا ہے کہ صرف تین ہفتوں میں واضح ہوگیا کہ ‘ امپورٹڈ حکومت’ ملک چلانے کے اہل ہی نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پیداواری صلاحیت ہونے کے باوجود بدترین لوڈشیڈنگ ہے، ڈیزل کی وافر مقدار ہونے کے باوجود کسان ڈیزل کو ترس گیا ہے۔
حماد اظہر نے لکھا کہ پھلتی پھولتی معیشت کو تباہی کی طرف لےجایا جا رہا ہے صرف تین ہفتوں میں واضح ہوگیا کہ امپورٹڈ حکومت ملک چلانےکی اہلیت نہیں رکھتی، واحد حل صرف عام انتخابات ہیں۔
3 ہفت میں واضح ہو گیا امپورٹڈ حکومت ملک چلانے کی اہلیت نہیں رکھتی۔ پیداواری صلاحیت ہونے کے باوجود بدترین لوڈشیڈنگ ہے۔۔ڈیزل کی وافر مقدار ہونے کے باوجود کسان ڈیزل کو ترس گیا۔۔پھلتی پھولتی معیشت کو تباہی کی طرف لیجایا جا رہا ہے۔
عام انتخابات ہی واحد حل ہے۔#MarchAgainstImportedGovt— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) April 28, 2022
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ عید کے بعد دما دم مست قلندر ہوگا، عمران خان کے ساتھ پہلی قطار میں کھڑے ہوکر امپورٹڈ حکومت کو شکست دینگے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر کرتے ہوئے کہا کہ دو سے تین دن کیلیے نجی کام کے سلسلے میں ملک سے باہر جارہا ہوں بتاکر اس لیے جارہا ہوں کہ کہیں یہ نہ سمجھ لینا کہ بھاگ رہا ہوں۔