اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا ہے کہ بے روزگاری اور مزید مہنگائی کا سیلاب لانے کے لیے امپورٹڈ حکومت گھٹنے ٹیک چکی ہے، عوام کو ملک کی قیادت کا چناؤ کرنے سے روکنے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مہنگائی پیکج پر حکومت اور آئی ایم ایف کی بات چیت جاری ہے۔
حماد اظہر کا کہنا ہے کہ بے روزگاری اور مزید مہنگائی کا سیلاب لانے کے لیے امپورٹڈ حکومت گھٹنے ٹیک چکی ہے، عوام کو ملک کی قیادت کا چناؤ کرنے سے روکنے کے لیے ہر حربہ استعمال ہوگا۔
مہنگائی پیکج پر حکومت اور IMF کی بات چیت جاری ہے۔ اگلے ماہ سے بےروزگاری اور مزید مہنگائی کا سیلاب لانے پر امپورٹڈ حکومت گھٹنے ٹیک چکی ہے۔ عام عوام کو ملک کی قیادت کا چناؤ کرنے سے روکنے کے لئے ہر حربہ استعمال ہو گا۔
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) June 22, 2022
اس سے قبل اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا تھا کہ موجودہ حکومت معاملات کو بہت بگاڑ چکی ہے، اب حالات ان کے قابو سے باہر ہیں، انتخابات کے ذریعےجلد استحکام نہ لایا گیا تو بہت دیر ہو جائے گی۔