شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حماد شعیب کی ’جوان‘ کے گانے ’چلیا‘ پر ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار حماد شعیب نے ویڈیو شیئر کی جس میں شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم ’جوان‘ کے گانے ’چلیا‘ پر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
حماد شعیب نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ‘جوان فلم کا بخار اتنا زیاد ہہے کہ میں اس ٹرینڈنگ گانے ’چلیا‘ پر ڈانس کرنے سے خود کو روک نہیں پایا۔‘
View this post on Instagram
واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم جوان کے گانے ’چلیا‘ میں اریجیت سنگھ، شلپا راؤ اور انیرود روی چندر نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔
حماد شعیب گزشتہ دنوں یہ ویڈیو شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اداکار کے ڈانس کی تعریف بھی کررہے ہیں۔
اس سے قبل حماد شعیب نے شادی کی تقریب میں شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کے گانے ’جھومے جو پٹھان‘ پر رقص کیا تھا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔
View this post on Instagram
حماد شعیب اے آر وائی ڈیجیٹل کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں جس کی مرکزی کاسٹ میں درفشاں سلیم اور دانش تیمور شامل تھے۔
اداکار ڈرامہ سیریل ’عشق ہے۔‘ ’پردیس۔‘ ’ہنگور۔‘ اور ’شہنائی۔‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔