بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

حماد شعیب کی ’توبہ توبہ‘ پر ڈانس ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کے اُبھرتے ہوئے اداکار حماد شعیب کی ’ توبہ توبہ‘ پر ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پاکستان کے معروف اداکار حماد شعیب اکثر و بیشتر اپنی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں تاہم انہوں نے بھارتی اداکار وکی کوشل کے گانے پر ڈانس کرکے دھوم مچادی ہے۔

فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حماد شعیب نے اپنی ڈانس ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں بالی ووڈ فلم ’بیڈ نیوز‘ کے مشہور گانے ’توبہ توبہ‘ پر بھارتی اداکار وکیل کوشل کے ہک اسٹیپس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hammad Shoaib (@hammadshoaib1)

- Advertisement -

اداکار حماد شعیب کا بھارتی گانے ’توبہ توبہ’ پر رقص مداحوں کو خوب بھا گیا، ان کی اس ڈانس ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

پاکستانی اداکار کے ڈانس کو صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بھارت میں بھی بہت پسند کیا جاتا ہے، اس بات کا ذکر انہوں نے ماضی میں اپنے ایک انٹرویو میں کیا تھا، ان کا تھا کہ انہیں ’گھنگرو‘ پر ڈانس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کے پڑوسی ملک سے کام کی پیشکش ہوئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hammad Shoaib (@hammadshoaib1)

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں