منگل, ستمبر 24, 2024
اشتہار

’’یحییٰ سنوار خیریت سے اور حیات ہیں‘‘، حماس نے اسرائیلی دعوے کی نفی کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے سیاسی ونگ کے سربراہ یحییٰ سنوار کی شہادت سے متعلق اسرائیلی دعوے کو جھوٹ اور پروپیگنڈا قرار دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا نے اسرائیلی میڈیا کے توسط سے خبر دی تھی کہ حماس کے نئے سربراہ یحییٰ سنوار اسرائیل کے غزہ پر فضائی حملے میں شہید ہوگئے تاہم اب حماس نے اس کی واضح الفاظ میں تردید کرتے ہوئے اسرائیل کے ملٹری انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے اس دعوے کو جھوٹ اور پروپیگنڈا قرار دے دیا ہے۔

ترجمان حماس ڈاکٹر خالد قدومی نے کہا ہے کہ یحییٰ سنوار خیریت سے ہیں اور تنظیم کی سیاسی وعسکری قیادت سے مکمل رابطے میں ہیں۔ اسرائیل ان کی موت کا جھوٹا پروپیگنڈا اس لیے کر رہا ہے تاکہ فلسطینیوں کے حوصلے پست کر سکے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اسرائیل جھوٹی خبریں پھیلا کر ثابت قدم عظیم فلسطینی عوام کے حوصلوں کو کبھی شکست نہیں دے سکے گا۔

ایک اور خبر رساں ادارے شن بیٹ ایجنسی نے ذرائع سے دعویٰ کیا کہ حماس رہنما یحییٰ سنوار خیریت سے ہیں تاہم انہوں نے خود کو محفوظ بنانے کے لیے رابطے مختصر کر دیے ہیں۔

دوسری جانب ٹائمز آف اسرائیل کا کہنا ہے اسرائیلی فوجی بہت سی لاشوں کے ڈی این اے لےکراس بات کی تحقیقات کررہے ہیں کہ یحیٰ سنوار شہید ہوچکے ہیں یا اب تک کہیں چھپے ہوئے ہیں۔

حماس سربراہ یحییٰ سنوار شہید ہو گئے؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں