اشتہار

نیمل خاور اور بیٹے کی دلکش تصویر نے صارفین کے دل موہ لئے

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں اور مختلف مواقعوں پر اپنے خاوند اور بیٹے کی تصاویر کو شیئر کرتی رہتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیمل خاور ننھے مصطفیٰ عباسی کو کسی پُر فضا مقام پر لئے بیٹھی ہیں اور انہوں نے لکھا کہ مارننگ اور کیک ، اپنے بیٹے کے ساتھ۔

نیمل خاور اور ننھے مصطفیٰ عباسی کی دلکش تصویرکو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے، خوب تصویر کو ابھی تک لاکھوں صارفین کی جانب س لائک کیا جاچکا ہے ۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: حمزہ عباسی اور نیمل خاور کی خوبصورت تصاویر وائرل

یاد رہے کہ معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور 2019 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی جوڑی حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور عباسی کے ہاں گزشتہ برس 30 جولائی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

 

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں