کراچی: معروف پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف اسلام آباد میں ہونے والے 2 نومبر کے دھرنے میں ضرور شرکت کرو گا چاہیے اس کے لیے میرا کیریئر ہی کیوں نہ ختم ہوجائے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور فیس بک پر اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا کہ میں سیاست دان نہیں اور نہ ہی تحریک انصاف کا عہدے دار اور نہ ہی مجھے الیکشن کے لیے پی ٹی آئی کے ٹکٹ کی ضرورت ہے مگر ایک پاکستانی کی حیثیت سے 2 نومبر کے دھرنے میں شرکت کروں گا چاہیے اس کے لیے میرا کیریئر اور اپنے مداحوں کی محبت کو قربان کرنا پڑے۔
پڑھیں : بنی گالہ: گلوکار سلمان احمد پولیس کی حراست سے فرار
اُن کا کہنا تھا کہ اگر سسٹم میں کرپشن باقی رہی تو پاک چین اقتصادی راہداری اور ان گنت موٹرویز ملک کو محفوظ نہیں رکھ سکتے۔
پیارے افضل سے مشہور ہونے والے اداکار کا کہنا تھا کہ کرپشن کو جرم نہ سمجھنے اور اس پر خاموش رہنے والی قوم مسئلہ کشمیر کے معاملے اور حقوق کے لیے آواز اٹھائیں۔
#ShameOnDictatorNawaz pic.twitter.com/ltfFNaRb0k
— Hamza Ali Abbasi (@iamhamzaabbasi) October 27, 2016
مزید پڑھیں: راولپنڈی،پولیس کی شیلنگ سے 4 دن کا بچہ جاں بحق
قبل ازیں اسلام آباد پولیس نے بنی گالہ کے باہر سے معروف گلوکار سلمان احمد کو گرفتار کیا تھا تاہم گلوکار نے اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پولیس کی حراست سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ آئی جی اسلام آباد نے سلمان احمد کو رہا کرنے کی تصدیق بھی کی ہے۔