جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

حمزہ عباسی اور عائزہ خان کے ’جانِ جہاں‘ کی پہلی جھلک نے دھوم مچادی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور عائزہ خان کے نئے ڈرامہ سیریل ’جانِ جہاں‘ کی پہلی جھلک نے دھوم مچادی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’جانِ جہاں‘ کی پہلی جھلک جاری کی گئی ہے جس میں بلاک بسٹر ڈرامے ’پیارے افضل‘ کی جوڑی یعنی حمزہ علی عباسی اور عائزہ خان اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

جانِ جہاں کی ہدایت کاری کے فرائض قاسم علی مرید نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی ردا بلال نے لکھی ہے۔

- Advertisement -

پہلی جھلک میں حمزہ علی عباسی کو عالیشان گھر میں دکھایا گیا ہے اور پھر وہ پلیٹ فارم پر چل رہے ہوتے ہیں اور ایک جگہ وہ عائزہ خان کا ہاتھ تھامے ہوئے ہیں۔

حمزہ علی عباسی شعر پڑھتے ہیں جس کے بول کچھ یوں ہیں، ’تجھے اشکوں میں چھپایا ہے اب تک، تجھے پلکوں پر بٹھانا باقی ہے، کسی آیت کی طرح اے جان جہاں تجھے آنکھوں سے لگانا باقی ہے۔‘

ڈرامہ سیریل ’جانِ جہاں‘ کا او ایس ٹی میں معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

یوٹیوب پر ’جانِ جہاں‘ کی پہلی جھلک ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس کی پہلی قسط کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔

عائزہ خان نے بھی انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اب ہم مبشرہ جعفر کے غضب سے ماہ نور کی مہربانی اور محبت کرنے والی فطرت کی طرف منتقل ہوگئے ہیں۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

انہوں نے جان جہاں کا ہیش ٹیگ استعمال کیا اور ساتھ ہی لکھا کہ الٹی گنتی شروع ہوگئی۔

واضح رہے کہ عائزہ خان اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میں‘ میں مبشرہ جعفر کا منفی کردار نبھا رہی ہیں جس میں ان کے ہمراہ مرکزی کردار میں وہاج علی موجود ہیں۔

حمزہ علی عباسی نے بھی ڈرامے کے سیٹ سے تصویر شیئر کی اور ہدایت کار قاسم علی مرید کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں