ہفتہ, جون 28, 2025
اشتہار

حمزہ علی عباسی نے والد بننا زندگی کا سب سے پُراثر تجربہ قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے والد بننے کو زندگی کا سب سے پُراثر تجربہ قرار دے دیا۔

حالیہ انٹرویو میں اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا کہ وہ کبھی سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ انہیں کسی انسان سے اتنا پیار اور اتنے گہرے جذبات ہوسکتے ہیں۔

اداکار نے کہا کہ یہ ایسے جذبات ہیں ٹو انہوں نے اس سے پہلے کبھی محسوس نہیں کیے تھے۔

حمزہ علی عباسی نے کہا کہ یہ وہ جذبات ہیں جو انسان کو ذمہ دار اور مضبوط بناتے ہیں۔

اس سے قبل انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی شوبز کو الوداع نہیں کیا تھا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی 17 منٹ کی ویڈیو میں واضح طور پر کہا تھا کہ میں شوبز نہیں چھوڑ رہا بلکہ وقفہ لے رہا ہوں تاکہ اسلام، اللہ اور آخرت کی زندگی کے بارے میں اپنے نتائج کے بارے میں مزید تحقیق کروں۔

یہ پڑھیں: حمزہ علی عباسی نے شوبز چھوڑنے کے بیان کی وضاحت کردی

حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ میں نے ویڈیو میں اپنے مرشد کا نام بھی لیا تھا، وہ اسلامی اسکالر ہیں جس کی میں پیروی کرتا ہوں اور مذہب کے بارے میں ان کے نقطہ نظر جو ایک مخصوص اخلاقی حدود کے اندر تمام فنون کو جائز قرار دیتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگ پوری ویڈیو نہیں دیکھتے کلپ کے ابتدائی 4 سے پانچ منٹ سے اپنے نتائج اخذ کیے اور سرخیاں بنائیں کہ حمزہ علی عباسی نے اسلام کی پیروی کرنے کے لیے انڈسٹری چھوڑ دی۔

یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی 2019 میں ساتھی اداکارہ نیمل خاور خان کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جبکہ 2021 میں انہوں نے بیٹے کا استقبال کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں