جمعرات, جون 19, 2025
اشتہار

حمزہ علی عباسی نے شوبز چھوڑنے کے بیان کی وضاحت کردی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کے بیان پر وضاحت کردی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل ڈرامہ سیریل ’جان جہاں‘ سے ٹی وی اسکرین پر واپسی کرنے والے اداکار حمزہ علی عباسی نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے سے متعلق اپنے سابقہ بیان کی وضاحت کی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی شوبز کو الوداع نہیں کیا تھا۔

اداکار نے کہا کہ میں نے اپنی 17 منٹ کی ویڈیو میں واضح طور پر کہا تھا کہ میں شوبز نہیں چھوڑ رہا بلکہ وقفہ لے رہا ہوں تاکہ اسلام، اللہ اور آخرت کی زندگی کے بارے میں اپنے نتائج کے بارے میں مزید تحقیق کروں۔

یہ پڑھیں: حمزہ علی عباسی کی کئی سالوں بعد ٹی وی پر واپسی

حمزہ علی نے کہا کہ میں نے ویڈیو میں اپنے مرشد کا نام بھی لیا تھا، وہ اسلامی اسکالر ہیں جس کی میں پیروی کرتا ہوں اور مذہب کے بارے میں ان کے نقطہ نظر جو ایک مخصوص اخلاقی حدود کے اندر تمام فنون کو جائز قرار دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ پوری ویڈیو نہیں دیکھتے کلپ کے ابتدائی 4 سے پانچ منٹ سے اپنے نتائج اخذ کیے اور سرخیاں بنائیں کہ حمزہ علی عباسی نے اسلام کی پیروی کرنے کے لیے انڈسٹری چھوڑ دی۔

واضح رہے کہ حمزہ علی عباسی نے 2019 میں اسلام سے قریب ہونے کیلئے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کرنے کا بیان دیا تھا جس کے بعد وہ کئی عرصے تک کسی بھی ڈرامہ یا فلم انڈسٹری میں نظر نہیں آئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں