بدھ, اکتوبر 9, 2024
اشتہار

حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کی شادی کی 5ویں سالگرہ، تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کی شادی کی پانچویں سالگرہ کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نیمل خاور نے شادی کی پانچویں سالگرہ پر شوہر کے ساتھ تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

ان تصاویر میں اس جوڑی کو سفید رنگ کے خوبصورت ملبوسات میں میچنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

- Advertisement -

حمزہ اور نیمل کی مشترکہ پوسٹ کی پہلی تصویر میں یہ حسین جوڑا قدرتی نظاروں کے درمیان جبکہ دوسری تصویر میں اپنی شادی کی سالگرہ کا کیک لیے کھڑا ہے۔

نیمل خاور اور حمزہ علی عباسی کو سوشل میڈیا صارفین سمیت شوبز کی معروف شخصیات کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

یاد رہے کہ اداکار حمزہ علی عباسی نے اداکارہ نیمل خاور سے 2019ء میں نہایت سادگی کے ساتھ شادی کی تھی اور ان کا ایک بیٹا مصطفیٰ ہے۔

اداکارہ نیمل خاور نے حمزہ علی عباسی سے شادی کے بعد شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا تھا جبکہ اداکار تاحال انڈسٹری کا حصہ ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں