پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کی بیٹے کے ہمراہ تصویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور نے بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور نے انسٹاگرام پر شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر ننھے بیٹے محمد مصطفیٰ عباسی کے ساتھ سیلفی شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

حمزہ کی جانب سے شیئر کی گئی سیلفی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حمزہ اور نیمل خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں ، نیمل خاور سیلفی لے رہی ہیں جبکہ حمزہ نے اپنے خوبصورت سے بیٹے محمد مصطفیٰ کو اٹھایا ہوا ہے ۔

اس موقع پر نیمل خاور نے لکھا کہ ’وہ اللہ کی بہت شکر گزار ہیں، اداکار حمزہ علی عباسی نے بھی قرآنی آیت کا ترجمہ شیئر کیا اور خدا کا شکر ادا کیا۔

یاد رہے کہ ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور 25 اگست کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور نکاح کی تقریب انتہائی سادگی سے رکھی گئی تھی، ان کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا گیا تھا۔

حمزہ علی عباسی نے اپنے گھر آئے ننھے مہمان کی خوشخبری مداحوں کو اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں سنائی تھی۔

اداکار نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ ’اللہ نے مجھے اور نیمل کو بیٹے محمد مصطفیٰ عباسی کی نعمت سے نوازا ہے۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں