جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی فنکار جوڑی حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور عباسی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نیمل خاور نے اہلخانہ کے ساتھ خانہ کعبہ کے صحن سے تصویر شیئر کی اور عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کیا۔

اداکارہ کی شیئر کی گئی تصویر میں ان کے ہمراہ حمزہ علی عباسی اور ان کے 3 سالہ بیٹے مصطفیٰ عباسی بھی موجود ہیں جبکہ کیپشن میں انہوں نے ’الحمد للّٰہ‘ لکھ کر اس سعادت پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے بعدازاں مکہ مکرمہ کی گلیوں، صحن اور طوافِ خانہ کعبہ کرتے ہوئے مختلف مختصر کلپ انسٹا اسٹوری میں شیئر کیے ہیں۔

عمرے کی ادائیگی پر ساتھی فنکاروں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ حمزہ علی عباسی اور نیمل خاوور 2019 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش 2020 میں ہوئی جس کا نام مصطفیٰ عباسی رکھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں