بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

حمزہ علی عباسی کے نکاح پڑھانے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی کے نکاح پڑھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر اداکار حمزہ علی عباسی کی مختصر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ موبائل فون کی مدد سے نکاح پڑھا رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قرب و جوار میں کافی لوگ موجود ہیں اور اداکار مائیک کے ذریعے نکاح پڑھاتے دکھائی دیتے ہیں۔

حمزہ علی عباسی حق مہر سمیت دیگر چیزوں کا اعلان بھی کررہے ہیں۔

ویڈیو میں دلہا اور ان کے قریبی رشتے دار بھی خوش دکھائی رہے ہیں جبکہ حمزہ کے قریب نکاح خواں بھی موجود ہیں۔

اداکار دولہا سے ’قبول ہے، قبول ہے بھی پوچھتے دکھائی دیے۔

حمزہ علی عباسی کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں اور صارفین انہیں مولانا حمزہ علی عباسی کہہ رہے ہیں۔

کچھ صارفین نے لکھا کہ ’اب نکاح بھی یہ پڑھائیں گے کچھ تو دوسروں کے لیے بھی چھوڑ دیں۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں