کراچی: امریکا کے صدارتی انتخابات کے غیر یقینی نتائج اور ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد دنیا بھر سے مبارک بادوں اور تنقید کا سلسلہ جاری ہے، اس ضمن میں اداکار حمزہ علی عباسی نے بھی صدارتی انتخابات کے رزلٹ پر سب سے انوکھا تبصرہ کیا۔
سیاست میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور بیانات دینے والے پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے فیس بک پیج پرٹرمپ کو ووٹ دینے والےعوام پر مختصر اورانوکھے انداز میں تبصرہ کیا۔
پیارے افضل سے مشہور ہونے والے پاکستانی اداکار نے امریکی صدارتی انتخابات پر ڈونلڈ ٹرمپ کو عوام کو محض تین الفاظ میں انوکھا تبصرہ کیا جس میں انہوں نے انگریزی کے تین الفاظ تحریر کیے۔
فیس بک پیج پر حمزہ علی عباسی نے ’’لول‘‘ یعنی لافنگ آؤٹ لاؤڈ ’’زوز سے ہنسوں‘‘ کا تبصرہ پوسٹ کیا، جب اُن سے اس پوسٹ پر لوگوں نے دریافت کیا تو انہوں نے امریکی صدارتی انتخابات پر دیئے جانے والے تبصرے کی وضاحت سے انکار کردیا۔
دوسری جانب 9 نومبر کے حوالے سے انہوں نے فیس بک پر ایک پوسٹ میں ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے ایک شعر کے ساتھ کہا کہ دنیا بھر میں سیاسی سسٹم محض صرف اور صرف پیسے کی بنیاد پر قائم ہے، جس کی واضح مثال نوازشریف، مودی اور اب ٹرمپ کی فتح ہے۔