بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

آرمی کیپ، پاکستانی اداکاروں کا بھارتی ٹیم کو کرارا جواب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: آرمی کیپ پہن کر کرکٹ گراؤنڈ میں اترنے والی بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستانی اداکاروں نے کرارا جواب دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف اپنے ہوم گراؤنڈ پر  آرمی کیپ لگا کر میچز کھیلے تھے، جن میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم اپنے فوجیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے آرمی کیپ پہن کر میدان میں آئی تھی مگر ان کے خوابوں کو  پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے چکنا چور کردیا۔

مزید پڑھیں: بھارتی ٹیم فوجی کیپ : پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، سخت کارروائی کا مطالبہ

پاکستانی عوام نے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ پاکستان سپرلیگ کے فائنل میں آرمی کیپ پہن کر اسٹیڈیم جائیں گے تاکہ بھارت کو منہ توڑ جواب دے سکیں البتہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے انہیں روک دیا تھا۔

میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہم عوام کے جذبے کی قدر کرتے ہیں مگر کرکٹ کو سیاست سے دور ہی رکھنا چاہیے۔

گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے فائنل میچ میں نامور پاکستانی فنکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ ثنا جاوید آرمی یونیفارم پہن کر پہنچے۔ دونوں اداکار لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ، اُن کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ میں جنگی جنون، فواد چوہدری نے بھارتی ٹیم پر پابندی کا مطالبہ کر دیا

یاد رہے کہ گزشتہ روز کھیلے جانے والے میچ میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، میجر جنرل آصف غفور سمیت دیگر اہم سرکاری و سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں