شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور ان کی اہلیہ نیمل خاور کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق اداکار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ اور سابقہ اداکارہ نیمل خاور عباسی نے اداکار عثمان خالد بٹ کی شادی کی تقریب میں شرکت کی اور تقریب میں شوہر کے ہمراہ لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔
نیمل کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ سبز رنگ کی ساڑھی میں بہت خوبصورت لگ رہی ہیں جبکہ حمزہ علی عباسی نے سیاہ رنگ کا کرتا شلوار زیب تن کیا۔
نیمل نے ایک تصویر دلہے عثمان خالد بٹ کے ہمراہ شیئر کی۔
دوسری تصویر نیمل نے تقریب میں شرکت سے قبل تیار ہونے کے بعد شوہر کے ہمراہ سیلفی کی شیئر کی۔
نیمل خاور نے چند منٹوں قبل ہی یہ دونوں تصاویر شیئر کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے، اب تک تصاویر کو ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور حمزہ اور نیمل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ نیمل خاور شوہر اور ننھے بیٹے مصطفیٰ عباسی کے ہمراہ اکثر و بیشتر تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جاتا ہے۔