منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

مریم نواز کی ضمانت قبل از گرفتاری پر حمزہ حیران ، لیگی رہنما ناراض

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی ضمانت قبل از گرفتاری پر لیگی رہنماؤں نے شکوہ کیا ہے کہ ضمانت قبل از گرفتاری کراکر ہمیں سیاسی نقصان ہواہے، کارکنوں کی انرجی غیر ضروری احتجاج میں ضائع نہ کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی ضمانت قبل از گرفتاری پر حمزہ شہباز حیران و پریشان ہیں ، ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ ضمانت قبل ازگرفتاری پرحمزہ شہباز سےمشاورت نہیں کی گئی تھی، حمزہ شہباز 26 مارچ کی تیاریوں میں مصروف تھے پھر ضمانت کا پتہ چلا۔

ذرائع ن لیگ نے کہا ہے کہ ضمانت قبل ازگرفتاری سے کارکنوں میں تاثر گیا کہ مریم گرفتاری سے ڈر گئیں، رینجرز تعیناتی، نیب کو ریڈزون قراردینے کے بعد مریم نے ضمانت کا فیصلہ کیا۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق لیگی رہنماؤں نے شکوہ کیا ہے کہ ضمانت قبل از گرفتاری کراکر ہمیں سیاسی نقصان ہواہے، کارکنوں کی انرجی غیر ضروری احتجاج میں ضائع نہ کی جائے۔

گذشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی عبوری ضمانت منظور کی تھی اور آئندہ سماعت پر نیب سے جواب طلب کرلیا تھا۔

خیال رہے نیب نے مریم نواز کو 26 مارچ کو 1500 کنال کی مبینہ غیر قانونی منتقلی کیس اور چوہدری شوگر ملز کیس میں طلب کر رکھا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں