اتوار, جون 8, 2025
اشتہار

کھیلوں کی دنیا سے پاکستان کیلئے ایک اور خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

کھیلوں کی دنیا سے پاکستان کیلئے ایک اور خوشخبری آگئی، پاکستان کے حمزہ خان گولڈن اوپن اسکواش چیمپئن بن گئے۔

آسٹریلیا میں کھیلی گئی چیمپئن شپ کے فائنل میں حمزہ نے ہانگ کانگ کے کھلاڑی کو شکست دی اور حتمی معرکے میں تین صفر سےکامیاب رہے۔

پی ایس اے گولڈن اوپن اسکواش چیمپئن شپ کی مجموعی انعامی رقم 6 ہزار ڈالرز تھی۔

ایشین گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا وطن واپسی سے قبل قوم کے نام خاص پیغام

واضح رہے کہ پاکستان کی اسکواش کی میراث جہانگیر خان اور جانشیر خان جیسے لیجنڈز سے جڑی ہوئی ہے، حمزہ کی مسلسل کامیابی مداحوں کے لیے نئی امید ہے۔

آسٹریلیا میں حمزہ خان کی گولڈن اوپن جیت صرف ایک ٹائٹل نہیں ہے، یہ ایک اور مضبوط اشارہ ہے کہ پاکستان کے پاس اب بھی دنیا کے بہترین کھلاڑی موجود ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 31  مئی کو جنوبی کوریا میں ہونے والے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولین تھرو فائنل میں پاکستان کے ارشد ندیم نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا۔

ایشین ایتھلیٹکس کی تاریخ میں 1973 کے بعد پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل ہے، پاکستان نے آخری مرتبہ اس ایونٹ میں 1973 میں گولڈ میڈل جیتے تھے۔

ٹی20 سیریز: پاکستان نے بنگلادیش کو وائٹ واش کردیا، حارث کی شاندار سنچری

جبکہ گزشتہ روز 3 ٹی 20 میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 7 وکٹ سے ہرا کر کلین سوئپ کردیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں