ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

اسمبلیاں توڑنا کوئی کھیل نہیں ہے کہ جب جی چاہا توڑ دیں، حمزہ شہباز

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب اسمبلی میں اپوزشین لیڈر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ اسمبلیاں توڑنا کوئی کھیل نہیں کہ جب جی چاہا توڑ دیں، ہم الیکشن کرانے  کے لئے ہر دم تیار ہیں۔

یہ بات انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تاریخ کے اعلان پر اپنے رد عمل میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی پاکستان کو سیاسی اور معاشی عدم استحکام سے دوچار کرنے کے مشن پر ہے، انہوں نے اداروں پرجھوٹے الزامات لگا کر اپنی نااہلیوں پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش کی۔

- Advertisement -

حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان کی ہر چال کا سیاسی، آئینی اور قانونی جواب دیا جائے گا، مسلم لیگ ن عوام کی طاقت پر بھروسہ کرنے والی جماعت ہے۔

اپوزشین لیڈر حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ ہم الیکشن کرانے کے لئے ہر دم تیار ہیں، ایک شخص کی انا کی تسکین کے لئے اٹھائے گئے قدم کا بھرپور راستہ روکا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں