آسلام آباد: مسلم لیگ کے سینئر رہنما حمزہ شہباز کا نیب کے کال اپ نوٹس سے متعلق دعویٰ جھوٹا نکلا.
تفصیلات کے مطابق نیب ٹیم کی حمزہ شہباز کے گھر جانےکی وجہ سامنے آگئی، نیب نے حمزہ شہباز کو آج صبح 10 بجے طلب کر رکھا تھا.
ان کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کو نیب نے 4 اپریل کو طلبی کا نوٹس بھیجا تھا، حمزہ، سلمان شہباز کوکہا گیا تھا، وہ نیب ٹیم کو بیان ریکارڈ کرائیں.
موصولہ اطلاعات کے مطابق حمزہ شہباز اور سلمان شہبازپیش نہ ہوئے، جس پر نیب ان کے گھر گئی.
حمزہ شہباز کوجاری طلبی کا نوٹس اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلیا، جس میں 26 دسمبر2018 کو جمع کرایا گیا بیان غیر اطمینان بخش قراردیا گیا تھا.
مزید پڑھیں: حکومت کو پتا ہی نہیں کہ پاکستان کو کس سمت لے کر جانا ہے: احسن اقبال
خیال رہے کہ نیب چھاپے کے بعد حمزہ شہباز نے کہا تھا کہ طلبی کا نوٹس نہیں ملا، البتہ ان کا یہ دعویٰ جھوٹا نکلا.
یاد رہے کہ نیب نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لئے ماڈل ٹاؤن 96 ایچ رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تھا، مزاحمت کے پیش نظر حمزہ شہبازکی گرفتاری نہیں ہوسکی اور ٹیم حمزہ شہباز شریف کی رہائش گاہ سے واپس روانہ ہوگئی.