جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

لاہورہائیکورٹ کا ممکنہ فیصلہ: حمزہ شہباز نے اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلالیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : لاہورہائیکورٹ کے ممکنہ فیصلے کے پیش نظر حمزہ شہباز نے اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلالیا، جس میں ن لیگ اپنی عددی اکثریت ثابت کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کےانتخاب اور حلف سے متعلق زیر سماعت کیس کے ممکنہ فیصلے کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام ارکان اسمبلی کو پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی ہے ، ن لیگ اپنی عددی اکثریت ثابت کرےگی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ حمزہ شہباز نے تاحکم ثانی ارکان اسمبلی کولاہور نہ چھوڑنے کی بھی ہدایت دے دی ہے۔

گذشتہ روز حمزہ شہباز کی زیرصدارت وزرا،قانونی ماہرین کا غیررسمی مشاورتی اجلاس ہوا تھا ، جس میں لاہور ہائی کورٹ کےممکنہ فیصلےپرمشاورت کی گئی۔

پارٹی ذرائع نے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ حمزہ شہبازکوآئینی وقانونی ماہرین نےمختلف قانونی آپشن دیئے، آئینی ماہرین کی رائے کی روشنی میں وزیراعلیٰ کےدوبارہ انتخاب سے متعلق بھی مشاورت کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں پنجاب اسمبلی کےایوان کی تازہ نمبرگیم پربھی غور کیا گیا، اگر وزیراعلیٰ کےدوبارہ انتخاب کا فیصلہ آیا تو گورنر فوری اجلاس طلب کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں