پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

رمضان شوگرمل ریفرنس: حمزہ شہباز کا نیب ترمیمی آرڈیننس سے فائدہ نہ لینے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : رمضان شوگرمل ریفرنس اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے نیب ترمیمی آرڈیننس سے فائدہ نہ لینےکا فیصلہ کرتے ہوئے بریت کی درخواست واپس لے لی۔

تفصیلات کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگرمل ریفرنس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ، حمزہ شہباز کے وکلا نے نیب ترمیمی آرڈیننس سے فائدہ لینے کا فیصلہ واپس لے لیا۔

حمزہ شہباز نے اپنی بریت کی درخواست واپس لیتے ہوئے کہا یہ فیصلہ وکلاکا تھا، میں میرٹ پربریت کی درخواست کرنا چاہتا ہوں ، ترمیمی آرڈیننس کے تحت کوئی فائدہ نہیں چاہتا۔

- Advertisement -

حمزہ شہباز نے عدالت میں کہا کہ اللہ اوراس عدالت پرمکمل اعتماد ہے انشاللہ میرٹ پرکیس جیتوں گا ، میں اپنی درخواست واپس لیتا ہوں۔

احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کی درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے شہباز شریف کی آج حاضری معافی کی درخواست بھی منظور کر لی۔

عدالت نے سماعت 27 جنوری تک سماعت ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر حمزہ شہبازشریف کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کر لیے۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں