تازہ ترین

” اتنےلوٹے پہلے کبھی نہیں چلے اسمبلی میں، عدالتی ریمارکس پر کمرہ عدالت میں قہقہے”

لاہور ہائی کورٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری کے خلاف اپیلوں کی سماعت پر عدالت کی جانب سے ‘اتنے لوٹے پہلے کبھی نہیں چلے اسمبلی میں’ کے ریمارکس پر کمرہ عدالت کشت زعفران بن گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری کے خلاف اپیلوں کی سماعت 7 جون تک ملتوی کردی ہے اور ‘کیا گورنر صدر پاکستان کو رپورٹ بھجوا سکتا ہے یا نہیں؟ ‘ اس نکتے معاونت طلب کرلی ہے، دوران سماعت ججز کے حمزہ شہباز کے وکیل سے مکالمے کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے ک اب کچھ بھی ممکن ہے 150 سال کی تاریخ میں ایسا نہیں ہوا جو اب ہو رہا ہے، کبھی اسمبلی میں اتنے لوٹے نہیں چلے، فاضل جج کے ریمارکس پر عدالت کشت زعفران بن گٸی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری کے خلاف پی ٹی آئی کی اپیلوں پر سماعت کی۔ عدالت نے حمزہ شہباز کے وکیل سے سوال کیا کہ گورنر کی نظر میں وزیر اعلیٰ کا الیکشن غیر آئینی اور گیلری میں ہوا، کیا گورنر آنکھیں بند کر کے حلف لے گا؟ حمزہ شہباز کے وکیل نے جواب دیا کہ گورنر الیکشن کی آٸینی حیثیت پر سوال نہیں اٹھا سکتا، گورنر الیکشن سے متعلق زیادہ سوچ بچار نہیں کرسکتا۔

عدالت نے استفسار کیا کہ اگر گورنر کو غلط سمری بھیج دی جائے جس میں کم ووٹوں سے حلف لینے کی درخواست کی گئی ہو تب گورنر کیا کرے؟ فرض کریں الیکشن ہوا ہی نہ ہو اور اسپیکر ڈیکلریشن بھیج دے تو کیا گورنر پھر بھی حلف لینے کا پابند ہے؟ حمزہ شہباز کے وکیل نے کہا کہ ایسا جرمنی میں ہو سکتا ہے پاکستان میں نہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیے ک اب کچھ بھی ممکن ہے 150 سال کی تاریخ میں ایسا نہیں ہوا جو اب ہو رہا ہے، کبھی اسمبلی میں اتنے لوٹے نہیں چلے، فاضل جج کے ریمارکس پر عدالت کشت زعفران بن گٸی۔ عدالت نے مزید سماعت 7 جون تک ملتوی کرتے ہوٸے حمزہ شہباز کے وکیل کو مزید دلائل جاری رکھنے کی ہدایت کردی اور قرار دیا کہ کیا گورنر صدر پاکستان کو رپورٹ بھیجوا سکتا ہے؟ اس پوائنٹ پر معاونت کی جاٸے۔

Comments

- Advertisement -
عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں