ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

سابق وزیراعلی ٰپنجاب حمزہ شہباز نجی دورے پر لندن روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سابق وزیراعلی ٰپنجاب حمزہ شہباز نجی دورے پر لندن روانہ ہوگئے، حمزہ شہباز لندن میں نواز شریف کوپنجاب کی بدلتی صورتحال سے آگاہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلی ٰپنجاب حمزہ شہباز نجی دورے پر لندن روانہ ہوگئے ، حمزہ شہبازنجی ائیرلائن کی پروازسےلندن روانہ ہوئے۔

دورے کے دوران حمزہ شہباز نوازشریف اوردیگراہلخانہ سے ملاقات کریں گے اور نواز شریف کو پنجاب کی بدلتی صورتحال سے آگاہ کریں گے۔

- Advertisement -

یاد رہے عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو فرد جرم کے لیے 7 ستمبر کو طلب کر رکھا ہے۔

دوران سماعت شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی ، جس میں کہا گیا تھا کہ حمزہ شہباز کمر کی تکلیف کے باعث پیش نہیں ہوسکتے جبکہ شہباز شریف اسلام آباد میں ہونے کی وجہ سے نہیں آسکتے۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے بھی حاضری معافی کی مخالفت نہیں کی ، جس کے بعد عدالت نے دونوں کی حاضری معافی کی درخواست کو منظور کرلیا۔

خیال رہے وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے خاندان پر اپنی شوگر ملز اور ملازمین کے اکاؤنٹس کا استعمال کرتے ہوئے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کے الزامات کا سامنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں