اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

مریم نواز کی 26مارچ کو نیب میں طلبی، حمزہ شہباز نے پاور شو کی ذمہ داری لے لی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے 26 مارچ کو مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازکی پیشی پر عوامی شو کی ذمہ داری اٹھالی۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی صدارت میں لاہور سے تعلق رکھنے والے منتخب نمائندوں کا مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں ن لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال رانا ثنا اللہ سابق میئر لاہور سمیت ارکان قومی و صوبائی اسمبلی بلدیاتی نمائندوں نے شرکت کی۔

۔اجلاس میں مریم نواز کی نیب میں پیشی کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی، اجلاس میں ن لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال رانا ثنا اللہ سابق میئر لاہور سمیت ارکان قومی و صوبائی اسمبلی بلدیاتی نمائندوں نے شرکت کی۔

- Advertisement -

اجلاس میں مریم نواز کی نیب میں پیشی کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں رہنمائوں کو مریم نواز کی پیشی کے موقع پر زیادہ سے زیادہ لوگ لانے کا ٹاسک دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز ایک ریلی کی شکل میں جاتی امراء سے نیب آفس کے لیے روانہ ہوں گی جبکہ حمزہ شہباز اور دیگر پارٹی رہنما بھی مریم کے ہمراہ ہوں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کے خود بھی مریم نواز کیساتھ نیب آفس تک جانے کا امکان ہے جبکہ پی ڈی ایم کی قیادت کیساتھ لیگی قیادت بھی مریم نواز کیساتھ جائے گی۔

خیال رہے نیب نے مریم نواز کو 26 مارچ کو 1500 کنال کی مبینہ غیر قانونی منتقلی کیس اور چوہدری شوگر ملز کیس میں طلب کر رکھا ہے۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ نے پیشی کے سلسلے میں اراکین پارلیمنٹ اور کارکنوں کی تیاری کی ہدایت کر دی ہے، مریم نواز ریلی لے کر نیب آفس جائیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں