اشتہار

عدالتوں کے کئی فیصلوں پر تحفظات ہیں، اب عوام کی عدالت لگے گی، حمزہ شہباز

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : مسلم لیگ نون کے رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عدالتوں کے کئی فیصلوں پر تحفظات ہیں، الیکشن کی راہ ہموار ہو گئی، اب عوام کی عدالت لگے گی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن میں دراڑیں ہیں نہ شریف خاندان میں اختلافات، یہی ثابت کرنے کیلئے مریم نواز اور حمزہ شہباز لاہور کے حلقوں میں اتر آئے، حمزہ شہباز نے این اے ایک سو انیس کا دورہ کیا، جہاں کارکنان نے پرجوش استقبال کیا۔

لاہور کے علاقے مصری شاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ انہیں عدالتوں کے کئی فیصلوں پر تحفظات ہیں،

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے طالب علمی کے دور میں 6 ماہ جیل کاٹی ہے، مقدمات کوئی نئی بات نہیں ہے، مشرف دور میں بھی مقدمات کا سامنا کیا۔


مزید پڑھیں : نوازشریف سے اختلاف نظریاتی ہے خاندانی نہیں، حمزہ شہباز


وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے کا کہنا تھا کہ الیکشن کی راہ ہموار ہو گئی،اب عوام کی عدالت لگے گی، نواز شریف کی حکومت نے لوڈشیڈنگ کو ختم کر دیا ہے۔

اسحاق ڈار کے استعفیٰ کے حوالے سے حمزہ شہباز نے کہا کہ اسحاق ڈار کا اپنا ملک ہے، وہ واپس ضرورآئیں گے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں