جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

ہمیں عدالتوں پر اعتماد ہے، امید ہے رہائی ملے گی،حمزہ شہباز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ امید ہمیشہ اللہ سے ہی رکھنی چاہیے، ہمیں عدالتوں پر اعتماد ہے، امید ہے رہائی ملےگی۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی اور شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز شریف نواز شریف کی اپیل کی سماعت سننے کیلئے سپریم کورٹ پہنچ گئے، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا امیدہمیشہ اللہ سےہی رکھنی چاہیے، ہمیں عدالتوں پر اعتماد ہے،امیدہےرہائی ملےگی اور آج اپیل منظور کی جائے گی۔

خیال رہے آج سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف جسٹس آصف کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سابق وزیراعظم نواز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کرے گا۔

یاد رہے یکم مارچ کو سابق وزیراعظم نوازشریف نے ہائی کورٹ کی جانب سے درخواست ضمانت مسترد کرنے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکی تھی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا نوازشریف جیل میں قید ہیں، سنجیدہ نوعیت کی بیماریاں ہیں، میڈیکل بورڈ کے ذریعے نوازشریف کے کئی ٹیسٹ کرائے گئے۔

مزید پڑھیں : سپریم کورٹ میں نوازشریف کی درخواست ضمانت پرسماعت آج ہوگی

دائر درخواست کے مطابق درحقیقت نوازشریف کودرکارٹریٹمنٹ شروع بھی نہیں ہوئی، نوازشریف کو فوری علاج کی ضرورت ہے، علاج نہ کیا گیا تو صحت کوناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

واضح رہے 25 فروری کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے طبی بنیادوں پرضمانت پررہائی سے متعلق فیصلہ سنایا تھا، فیصلے میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی درخواست ضمانت کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا نوازشریف کوایسی کوئی بیماری لاحق نہیں جس کاعلاج ملک میں نہ ہوسکے۔

گزشتہ برس 24 دسمبر کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز کا فیصلہ سنایا گیا تھا، فیصلے میں نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں مجرم قرار دیتے ہوئے 7 سال قید کی جرمانے کا حکم سنایا تھا جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں انہیں بری کردیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں