لاہور : اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا نواز شریف نےدنیا کے دباؤکوٹھکرا کر ملک کو ایٹمی قوت بنایا، پروپیگنڈا کرنے والوں کے خواب چکنا چورہوں گے، عوام مہنگائی کی آگ میں جل رہےہیں۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے اپنے بیان میں کہا یوم تکبیر28 مئی قوم کے لیےباعث فخر دن ہے، نواز شریف نےدنیا کے دباؤکوٹھکرا کر ملک کو ایٹمی قوت بنایا، یوم تکبیر کی مناسبت سے ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد ہوگا، مریم نواز ساتھ ہوں گی ،تقریب سے خطاب بھی کریں گی۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھا سالہا سال سےشریف خاندان میں اختلافات کی باتیں ہو رہی ہیں، اختلافات کی باتیں اور پروپیگنڈا سنتا ہوں تو ہنسی آتی ہے، باتیں نواز شریف اور شہباز شریف سےمتعلق بھی کی جاتی تھی، پروپیگنڈا کرنے والوں کے خواب چکنا چور ہو ں گے۔
ملک آج 6ارب ڈالرکےلیےآئی ایم ایف کایرغمال بنادیاگیا
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے کہا نوازشریف نےدباؤکوٹھکراکرملک جوہری طاقت بنایا، ملک آج 6ارب ڈالرکےلیےآئی ایم ایف کایرغمال بنادیاگیا، عوام مہنگائی کی آگ میں جل رہےہیں۔
،ن لیگی رہنما کا کہنا تھا دواؤں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ، گیس اوربجلی کے بل اورمہنگائی کا طوفان ابھی شروعات ہیں، دعا ہے رمضان میں اللہ نالائقوں کو عقل دے،عوام کا خیال کریں۔
خیال رہے اٹھائیس مئی کے دن کو پاکستانی تاریخ میں خصوصی اہمیت حاصل ہے اسے یومِ تکبیر کے حوالے سے یاد کیا جاتا ہے۔ یوم تکبیر بھارتی ایٹمی تجربات کے جواب میں چاغی کے مقام پر نعرہ تکبیر کی گونج میں ہونیوالے پانچ ایٹمی دھماکوں کی یاد میں منایا جاتا ہے۔
28 مئی کے دن پاکستان نے دنیا کی ساتویں جبکہ اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی قوت بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔