لاہور : پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے ایک بار پھر وزیراعظم پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا خان صاحب آپ سے کس نے این آر او مانگا ہے، گرفتاریوں سے نہ ڈرائیں، گرفتاریاں کرلیں لیکن کچھ ملنے والا نہیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پنجاب اسمبلی کے6ارکان معطل کیےگئے، اسد قیصر ایوان کاماحول اچھا رکھتے ہیں، پرویز الٰہی کیوں شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری کرتےہیں۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا کردار ادا کرتے رہیں گے،اسپیکر کا کردار جلد سامنے ہوگا، پرویزالٰہی کا جھوٹ بے نقاب کروں گا، اسپیکرکوخواب آتاہےصبح6ارکان معطل کردیتےہیں۔
حمزہ شہباز نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا آپ سے این آراو مانگ کون رہا ہے، آپ اپنی کابینہ تودیکھ لیں اس کے بعد این آراوکی بات کریں۔
نیازی صاحب ہم آپ کا پیچھا چھوڑنےوالےنہیں ہیں، حمزہ شہباز
اپوزیشن لیڈر نے کہا نیازی صاحب ہم آپ کا پیچھا چھوڑنےوالےنہیں ہیں، قوم کوآپ کے وعدے یاد ہیں، ہم آپ کو ہر روز50لاکھ گھروں کا وعدہ یاد دلاتے رہیں گے، ہم موقع اس لیے بھی دینا چاہتے ہیں تاکہ آپ بےنقاب ہوں۔
حمزہ شہباز کا مزید کہناتھا کہ خان صاحب،گرفتارکرنےکی دھمکیاں نہ دیں، آپ کے یوٹرنز کو بے نقاب کرتےرہیں گے، آپ نے شہبازشریف کو گرفتار کیا کچھ ثابت نہ کرسکے، ڈٹ کرآپ کامقابلہ کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ پشاورکی میٹروبس کھنڈرکاسماں پیش کررہی ہے،85ارب کی ہوگئی، 638 ارب روپے کا ڈیولپمنٹ بجٹ تھا، آپ کی حکومت نے235ارب کا پیش کیا، جنوبی پنجاب کیلئے229ارب کابجٹ رکھاتھا، اب پنجاب کابجٹ238ارب رکھاگیاہے۔
ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم نےتعلیم پر خرچہ کیا،لیپ ٹاپس دیے، کے پی میں میٹرک کےامتحان کا اتنا گندا نتیجہ آیا عدالتوں کونوٹس لیناپڑا، خان صاحب ہوش کے ناخن لیں جوش میں آپ بہت کچھ کہہ جاتے ہیں، ہیلتھ کارڈزہم نےدیے،حکومت اب ہماری نقل کررہی ہے، نقل کیلئے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کی اےپی سی میں شرکت کاپارٹی جائزہ لےگی، میں نیب کی پیشیاں بھگتتا تھا، ہم نےانتقامی کارروائیاں نہیں کرنی، قوم کےاربوں ضائع کرےاوررات میں کہاآرٹی ایس بیٹھ گیا۔
عمران نیازی اپنےبغض کی تسکین کیلئے گرفتارکرلیں لیکن ان کو کچھ ملنے والا نہیں
اسپیکر پنجاب اسمبلی پر تنقید کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پرویزالٰہی کو پنجاب بینک کاڈاکاراتوں میں ستاتاہے، غلط فیصلےپراپنے6ارکان کےساتھ کھڑاہوں، ہاؤس کےآپشن دیکھ لیں،عدالت جانے کی نوبت نہیں آئےگی، ضمنی الیکشن میں حکومتی پارٹی کا لیڈر جس سیٹ پر جیتا وہ ہارگئے۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پرویزالٰہی سے پوچھیں اسپیکر کیلئے 12ووٹ میں نے چوری کیےتھے؟ عدم اعتمادکی تحریک کی جلدی نہیں،حکومت کوموقع دیناچاہتےہیں، عمران نیازی گرفتارکرلیں لیکن کچھ ملنے والا نہیں۔