ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

حمزہ اور سلمان شہبازنے نیب احکامات کی دھجیاں اڑا دیں، طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : قومی احتساب بیورو کی جانب سے طلب کیے جانے کے باوجود حمزہ شہباز، سلمان شہباز نیب ٹیم کے سامنے  پیش نہ ہوئے، شریف خاندان کے دونوں بھائیوں پر سرکاری خزانے کے غیر قانونی استعمال کا الزام ہے۔

تفصیلات کے مطابق رمضان شوگر ملز کے ڈائریکٹرز حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کو نیب نے آج بروز منگل30 اکتوبر کو طلب کیا تھا، لیکن ملزمان نے نیب کے احکامات کی دھجیاں اڑا دیں۔

حمزہ شہباز، سلمان شہباز طلبی کے باوجود نیب میں پیش نہ ہوئے، نیب کی ٹیم سارا دن حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کا انتظار کرتی رہی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز نے قانون کی پاسداری کے بجائے پارٹی اجلاس کو ترجیح دی جبکہ دوسرے بھائی سلمان شہباز طلبی کے باوجود بیرون ملک روانہ ہوگئے۔

ملزمان پر رمضان شوگر مل کے قریب پل کی تعمیر سرکاری خزانے کے استعمال کرنے کا الزام ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق پل تعمیر کرنے پر20 کروڑ سے زائد اخراجات سرکاری فنڈز سے کئے گئے، شہبازشریف نے پل کی تعمیر کے لیے غیرقانونی طور پر احکامات جاری کیے۔


مزید پڑھیں : رمضان شوگر مل کیس، حمزہ اور سلمان شہباز 30 اکتوبر کو نیب میں‌ طلب


تجزیہ کاروں کے مطابق رمضان شوگر ملز کیس میں ہونے والی پیش رفت کے بعد شریف خاندان کے گرد نیب کا گھیرا مزید تنگ ہوگیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں