لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ جہاں جاتے ہیں ان سے کہا جاتا ہے کہ لوگوں نے شیر کو ووٹ دیا، پھر یہ جعلی مینڈیٹ والے کہاں سے آ گئے۔
رہنما مسلم لیگ ن حمزہ شہباز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی انتخابات میں شاہد خاقان عباسی کو شان دار کام یابی دلائیں گے، لوگ ہم سے کہہ رہے ہیں کہ انھوں نے شیر کو ووٹ دیا۔
[bs-quote quote=”ضمنی انتخابات میں شاہد خاقان عباسی کو شان دار کام یابی دلائیں گے: حمزہ” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]
حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والوں نے گیس مہنگی کر دی ہے، نواز شریف نے 5 سال گیس مہنگی نہیں کی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ تحریکِ انصاف کی حکومت آتے ہی بجلی کی قیمتیں بھی بڑھانا چاہتی ہے، نواز شریف دوبارہ اقتدار میں آ کر عوام کے مسائل حل کریں گے۔
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے اس سے قبل بھی گیس کی قیمتیں بڑھائے جانے پر کہا تھا کہ غریبوں کو سہانے خواب دکھانے والے حکومت میں آکر تبدیل ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: غریبوں کو سہانے خواب دکھانے والے حکومت میں آکر تبدیل ہوگئے، حمزہ شہباز
واضح رہے کہ وزیرِ پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ گیس قیمتوں میں 10 سے 15 فی صد اضافہ کیا گیا ہے، جو 252 روپے گیس کا بل دے رہا تھا، اب 275 روپے دے گا، اور جو 480 روپے گیس کا بل دے رہے تھے اب 520 روپے دیں گے۔