جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

حمزہ شہباز نیب دفتر میں پیش ، منی لانڈرنگ اوراثاثہ جات سے متعلق پوچھ گچھ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : زائداثاثے اور مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نیب کے سامنے پیش ہوئے، حمزہ شہباز سے منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات سےمتعلق پوچھ گچھ کی گئی، حمزہ شہباز نے کہا مالی معاملات سلمان شہباز دیکھتےہیں، میں صرف سیاسی معاملات دیکھتاہوں۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب) لاہور نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو آمدن سے زائداثاثوں کے کیس میں نیب میں پیش ہوگئے، تین رکنی تفتیشی ٹیم کی جانب سے منی لانڈرنگ اوراثاثہ جات سےمتعلق سوالات کئے گئے، حمزہ شہبازسے2 گھنٹے45منٹ تک تفتیش کی گئی۔

حمزہ شہباز نے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا مالی معاملات سلمان شہباز دیکھتےہیں، میں صرف سیاسی معاملات دیکھتاہوں، جس کے بعد حمزہ شہبازسوالات کے جوابات ریکارڈ کراکے نیب دفتر سے روانہ ہوگئے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق نیب کو فنانشل مینجمنٹ یونٹ سے اہم ریکارڈ مل گیا ہے، 23ٹرانزیکشنز میں سے 18مبینہ فرنٹ مینوں یا قریبی افراد کے ذریعے کی گئیں ۔

نیب نے سلمان شہباز کے اکاﺅنٹس کی تفصیلات بھی حاصل کر لی ہیں۔ حمزہ شہباز کو تمام ریکارڈ کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یاد رہے 10 اپریل کو نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں حمزہ شہباز کو طلب کیا تھالیکن وہ پیش نہیں ہوئے تھے، جس کے بعد انھیں 12 اپریل کو دوبارہ طلب کرلیا تھا۔

مزید پڑھیں : حمزہ شہباز نے نیب کا پروانہ ہوا میں اڑا دیا، 12اپریل کو دوبارہ طلب

خیال رہے رمضان شوگرملزاورصاف پانی کیس میں گرفتاری کے خوف سے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز لاہور ہائی کورٹ پہنچے ، جہاں عدالت نے سترہ اپریل تک عبوری ضمانت حاصل کرلی تھی۔

اس سے قبل احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس میں نامزد سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کی تھی تاہم دونوں نے صحت جرم سے انکار کردیا تھا۔

واضح رہے کہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس اور منی لانڈرنگ کیس میں نیب نے دو بار حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لئے ان کے گھر پر چھاپہ مارا تھا تاہم نیب انھیں گرفتار کرنے میں ناکام رہی تھی۔

نیب نے اعلامیے میں کہا تھا کہ نیب لاہور کی ٹیم حمزہ شہباز کی آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کے کیس میں ٹھوس شواہد کی بنیاد پر گرفتاری کے لیے گئی تھی تاہم حمزہ شہباز کے گارڈز کی جانب سے غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا گیا جبکہ حمزہ شہباز کےمحافظوں نےنیب اہلکاروں کو دھمکیاں دی۔

بعد ازاں لاہور ہائی کوٹ نے حمزہ شہباز کی 10 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی تھی اور اور نیب سےتفصیلی جواب طلب کرلیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں