جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

مجھے فخر ہے کہ لوہار کا پوتا ہوں، حمزہ شہباز

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر اعظم نواز شریف کے صاحب زادے حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں نے قرضے معاف کرائے اور کھرب پتی بن گئے، آج وہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوکر حساب مانگ رہے ہیں، مجھے فخر ہے کہ میں مزدور کا پوتا ہوں۔

لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اپنے کارکنوں کے بغیر نا مکمل ہے،مجھے پتا ہے آپ کے نعر وں کے پیچھے بہت قر بانیاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ قرضے معاف کراکے کھرب پتی بن گئے اور آج وہی لوگ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوکر ہم سے حساب مانگ رہے ہیں،میں روز ٹاک شو میں حساب کتاب کا سنتا ہوں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ 70 کی دہائی میں اتفاق فاؤنڈری ملک کا سب سے بڑا ادارہ تھا،پھر بھٹو دور میں ہمارے ادارے کو لوٹ لیا گیا، مشرف کے دور میں ہم نے 8 سال تلاشی دی، چھ چھ گھنٹے نیب کے دفتر کے باہر بٹھایا جاتا تھا۔

انہوں نے اپنے بچپن کے بارے میں بتایا کہ جب میں اسکول جاتا تھا تو بچے کہتے تھے دیکھو لوہار آگیا، مجھے فخر ہے میں مزدور کا پوتا ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں