ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

نیب میں پیشی، حمزہ شہبازسے ڈیڑھ گھنٹہ تفتیش

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کی نیب پیشی کے موقع پر ان سے ڈیڑھ گھنٹہ پوچھ گچھ کی گئی، تفتیش کی بعد حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو بھی کی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز سے نیب نے متعدد مقدمات میں تفتیش کی ، یہ تفتیش ڈیڑھ گھنٹے سے زائد وقت جاری رہی۔

نیب ذرائع کے مطابق حمزہ شہبازکوآمدن سےزائداثاثے اورصاف پانی کیس میں طلب کیاگیاتھا، ساتھ ہی ساتھ ان سے رمضان شوگرملزکیس میں بھی تفتیش کی گئی۔

پیشی کی بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ میں کئی پیشیاں بھگت چکا ہوں، نوازشریف صاحب نے165پیشیاں بھگتیں لیکن کرپشن کا ثبوت نہیں ملا۔

قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر، ان کے والد میاں شہباز شریف کی گرفتاری کے حوالے تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ شہبازشریف کوکسی کیس میں بلایاجاتاہے،گرفتاری کسی اورکیس میں ہوتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے دور میں 80ارب میں میٹروبس کےتین منصوبےمکمل ہوئے،پشاورمیں ایک کھرب کےبعدبھی ایک میٹرو منصوبہ مکمل نہیں ہوسکا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ نوازشریف نےملک کےاندھیروں کواجالوں میں بدل دیا تھا،ہم نےکسی کےآگےکوئی بھیک نہیں مانگی۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ نواز شریف جیل جائیں یا شہباز شریف ، ہم مقابلہ کریں گے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ نوازشریف نے موٹر وے اس وقت بنائی جب اس خطے میں کوئی اس کے تصور سے بھی واقف نہیں تھا،ملک کو ایٹمی ملک بنایا اورسی پیک کی سرمایہ کاری بھی ہمارے پانچ سالہ دورِ حکومت میں ہوئی۔

انہوں نے وفاقی حکومت پرلفظوں کا گولہ بارود برساتے ہوئے کہا کہ ہم نے پہلے بھی حالات کا سامنا کیا ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے ، لیکن حکومت کو یہ سب کرنا مہنگا پڑے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں