اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

دھاندلی کا واویلا کرنیوالوں کی غلط فہمی جلد دور ہو جائے گی، حمزہ شہباز

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ دھاندلی کا واویلا کرنے والوں کی غلط فہمی 11 اکتوبر کو دور ہو جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں بلدیاتی امیدواروں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ این اے 122 میں میدان لگنے والا ہے۔

جیت سردار ایاز صادق کی ہو گی، دھاندلی کا واویلا کرنے والوں کی غلط فہمی 11 اکتوبر کو دور ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان قبضہ مافیا اور قرضے معاف کرانے والوں میں گھرے ہوئے ہیں، جہانگیر ترین نے پرویز مشرف کے دور میں قرضے معاف کروائے، یہ محض الزامات نہیں، ان کے پاس ثبوت ہیں۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ عبدالعلیم خان کیخلاف زمینوں پر قبضوں کے مقدمات ہیں، عمران خان قبضہ مافیا اور قرضے معاف کرانے والوں کے ساتھ مل کر نیا پاکستان بنانا چاہتے ہیں۔

حمزہ شہباز نے آٹا مہنگا ہونے سے متعلق سوال گول کرتے ہوئے کہا کہ جعلی ادویات اور ناقص کھانے تیار کرنے والے ہوٹلوں کیخلاف کارروائیاں کی ہیں، مزید مسائل بھی حل کر لیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں